blank

نیپئر تھانے کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ملزمان ہلاک

کراچی کے علاقے نیپئر میں مبینہ پولیس مقابلےمیں 3 ملزمان ہلاک ہوگئے جب کہ اس دوران فائرنگ کی زد میں آنے والا ایک شہری بھی دم توڑگیا۔

پولیس کے مطابق تینوں ملزمان عیدگاہ کےعلاقے میں شہری سے لوٹ مار کرکے فرار ہورہے تھے جو پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے جب کہ مقابلے کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہونے والا شہری دم توڑگیا۔

 

دوسری جانب ڈیفنس فیز 7 میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ایک زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے پستول، موبائل فون، پرس اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہیں۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں