blank

آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے سندھ ہائی کورٹ بارکا دورہ کیا۔ – VoicenVision

کراچی (ویب ڈیسک)ہائی کورٹ بار میں آمد پرصدر بار کونسل محمد سلیم منگریو اور اعزازی سیکریٹری عامر نواز وڑائچ نےانکا استقبال کیا۔ملاقات میں صدر و اعزازی سیکریٹری ہائی کورٹ بار نے مختلف امور پر بات چیت و تبادلہ خیال کیا۔

آئی جی سندھ نے اس موقع پر کہا کہ جرائم کی بیخ کنی کے لیئے ضروری ہیکہ کریمنلز جسٹس سسٹم کو مضبوط اور مؤثر بنایا جائے۔پولیس اپنی آپریشنل صلاحیتوں کیساتھ ساتھ انویسٹی گیشنل امور و اقدامات میں بھی جدت کو ملحوظ خاطر رکھ کر آگے بڑھ رہی ہے ایسا کرنے سے ایک طرف تو تحقیق,تفتیش اور چھان بین جیسے اقدامات کو تقویت ملتی ہے تو دوسری جانب ٹھوس شواہد اور چالان کی بدولت گرفتار ملزمان کی متعلقہ عدالتوں سے سزاؤں کی سنوائی بھی یقینی ہوجاتی ہے۔انکا کہنا تھا کہ بحیثیت سربراہ سندھ پولیس میرا مشن عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت اور پولیس کو حقیقی معنوں میں عوام کا دوست اور خادم بنانا ہے۔پولیس ملازمین کے مسائل و مشکلات کا حل اور انکی فلاح و بہبود جیسے اقدامات کو یقینی بنانے کے لیئے بھی میں دور رس نتائج پر مشتمل اقدامات کررہا ہوں۔سندھ پولیس کی جانب سے فوکل پرسن نامزد کیئے جانیکے حوالے سے آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ بھر کے تمام ڈسٹرکٹس میں فوکل پرسنز نامزد کیئے جاچکے ہیں۔

Source link
hassannisar.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں