blank

ایک جوڑا بار بار پہننے پر تنقید، اداکارہ عروہ حسین کا کرارا جواب

حال ہی میں اپنے حاملہ ہونے کی تصدیق کرنے والی نامور اداکارہ عروہ حسین نے سوشل میڈیا صارف کی جانب سے ایک جوڑا بار بار پہننے کے سوال پر کرارا جواب دیتے ہوئے مشورہ دیا کہ جب تک کپڑے خراب نہ ہوں انہیں دوبارہ پہننے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

عروہ حسین نے انسٹاگرام پر اپنے والدین کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے والدہ کو سالگرہ کی مبارک باد دی تھی۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’میری خوبصورت اماں رضیہ مخدوم کو سالگرہ مبارک ہو، آپ نے میرے لیے جو کچھ بھی کیا اس کے لیے بہت شکریہ اور مجھے وہ شخص بنانے کے لیے جو میں آج ہوں، آج میں آپ سے صرف یہ کہنا چاہتی ہوں کہ آپ نے بہت زیادہ مشکل زندگی گزاری ہے، کیونکہ آپ نے ہمیشہ اپنے بچوں اور ان کے خوابوں کو پورا کرنے کی کوشش کی ہے‘۔

اداکارہ نے مزید لکھا تھا کہ ’میری خواہش ہے کہ آپ جو زندگی میں کرنا چاہتی ہیں اسے پورا کریں اور زندگی کو بھرپور طریقے سے جیئیں‘۔

تصویر میں عروہ حسین کو دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے سیاہ رنگ کی کڑھائی کے ساتھ سفید رنگ کی شلوار قیمض اور دوپٹا پہنا ہوا ہے۔

اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ ’عروہ آپ یہ لباس کتنی دفعہ پہنیں گی؟‘

جس پر عروہ حسین نے جواب دیا کہ ’جتنی دفعہ میرا دل کرے گا اور جب تک یہ دوبارہ استعمال کے قابل ہیں اتنی دفعہ پہنتی رہوں گی، آپ کو بھی اپنے کپڑے دوبارہ استعمال کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، اس سے پیسوں کی بچت ہوتی ہے اور خاص طور پر فضول چیزوں میں وقت ضائع ہونے سے بچتا ہے۔‘

عروہ حسین نے صارف کو مشورہ دیا کہ بیوقوفانہ سوالات نہ پوچھنے کی کوشش کریں اور بُری عادتوں سے پرہیز کریں اس سے وقت کی بچت ہوگی۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں