blank

رفح کراسنگ کے ذریعے امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہونا شروع

مصر کی رفاہ کراسنگ سے غزہ میں امدادی ٹرک داخل ہونا شروع ہو گئے۔ رفاہ کراسنگ سے غزہ آنے والے 20 ٹرکوں میں دوائیں، طبی آلات اور خوراک شامل ہے۔

دوسری جانب فلسطین کے لیے اقوامِ متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک عملے کے 17 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

یو این کے مطابق غزہ جنگ میں عملے کی اموات ظاہر ہونے والے اعداد و شمار سے زیادہ ہونے کا بھی اندیشہ ہے۔

علاوہ ازیں عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادہانوم نے اسرائیلی دھمکی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ القدس اسپتال خالی کرنے کے مبینہ احکامات پریشان کن ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ مریضوں سے بھرے اسپتال کو محفوظ طریقے سے خالی کرنا ممکن نہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے مطالبہ کیا ہے کہ عام شہریوں اور مریضوں کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں