blank

فرخ حبیب کو استحکام پاکستان پارٹی میں اہم عہدہ ملنے کا امکان

تحریک انصاف کو خیر باد کہہ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے والے فرخ حبیب کو پارٹی میں اہم عہدہ ملنے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین سے عون چوہدری، فرخ حبیب اور فواد چوہدری نے ملاقاتیں کی ہیں، ملاقات میں آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل اور پارٹی امور پر بات چیت کی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران جہانگیر ترین نے فرخ حبیب کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا، فرخ حبیب کو استحکام پاکستان پارٹی میں اہم عہدہ ملنے کا امکان ہے۔

جہانگیر ترین سے ملاقات کے بعد عون چوہدری نے کہا کہ انہوں نے پارٹی قیادت کو نواز شریف سے ملاقات کرنے کی وضاحت پیش کردی ہے، وہ نواز شریف سے ذاتی حیثیت میں ملنے گئے تھے۔

عون چوہدری نے کہا کہ وہ شہباز شریف کابینہ کا ڈیڑھ سال حصہ رہے ہیں، سیاست سے ہٹ کر بھی انسانی رشتے بھی ہوتے ہیں۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں