blank

پٹرول 30 اور ڈیزل 21 روپے فی لٹر سستا ہونے کا امکان – VoicenVision

لاہور(ویب ڈیسک)نگران حکومت کی جانب سے عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں میں کمی کے بعد آج مقامی سطح پر بھی کمی کیے جانے کا امکان ہے۔تفصیلا ت کے مطابق ڈالر کی اونچی اڑان تھمنے کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے ہیں اورحکومت آئل ایند گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)کی تجویز پر آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرے گی ، جس کا اطلاق رات 12 بجے سے آئند پندرہ روز کیلئے ہوگا۔

آئل ایند گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)کی جانب سے حکومت کو دی گئی تجویز کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 30 اور ہائی سپیدڈیزل کی قیمت میں 21 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔اس کے علاوہ مٹی کےتیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں دروبدل نہ کیے جانے کا امکان ہے ۔

ڈالرکی نسبت روپیہ مضبوط ہونے سے تیل کی قیمتوں میں ممکنہ کمی ہوگی جبکہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 87 ڈالر ،گلف میں 89

ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔

حکومت اِس وقت پٹرول پر 60  روپے جبکہ ڈیزل پر 50  روپے فی لٹر لیوی وصول کر رہی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل پر تقریباً 23  روپے فی لٹر کسٹم ڈیوٹی بھی عائد ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بہتر ہونے پر دی گئی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اطلاق کل رات 12 بجے سے آئندہ 15 روز کیلئے کیا جاسکتا

ہے۔

خیال رہے کہ یکم اکتوبر کو وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں8روپے کی کمی گئی تھی جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 323.38 روپے ہوگئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں روپے11 کی کمی کی گئی تھی جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت روپے 318.18 مقرر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ لائیٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا تھا اور ان کی قیمتیں برقرار رکھی گئی تھیں وزارت خزانہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں کمی عالمی مارکیٹ میں کمی اور ڈالر کی گرتی ہوئی قدر کے باعث کیا گیا تھا۔وزارت خزانہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اطلاق یکم اکتوبر سے 15 اکتوبر تک کیلئے کیا گیا تھا۔

Source link
hassannisar.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں