blank

حماس کی حمایت پر معروف اداکارہ گرفتار

اسرائیلی پولیس نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے حق میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر معروف اسرائیلی اداکار مائیسہ عبدل ہادی کو گرفتار کر لیا۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی پولیس نے سات اکتوبر کو اسرائیل پر اچانک حملے کیٓ حمایت کرنے پر ادکارہ کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس نےکا نام لیے بغیر ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے ایک ادکارہ کو گرفتار کیا، جو کہ ناصرت شہر کی رہائشی ہیں، جنہیں عوام میں نفرت انگیز جذبات کو ابھارنے کے لئے گرفتار کیا ہے۔

مائسہ عبدل ہادی نے ہنستے ہوئے ایموجیز کے ساتھ ایک 85 سالہ یرغمالی یافا ادار کی تصویریں پوسٹ کیں، اس کے ساتھ ہی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں حماس کے جنگجواسرائیل کی حفاظتی رکاوٹ کو توڑ رہے ہیں۔

ان کے ساتھی اداکار اوفر شیچر نے اس کی پوسٹ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ”میں آپ سے شرمندہ ہوں، آپ کو اپنے آپ پر شرم آنی چاہیے۔ آپ ناصرت میں رہتی ہیں، ہمارے ٹی وی شوز اور فلموں میں اداکاری کرتی ہیں اور پھر ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپتی ہیں۔“


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں