blank

سیاسی رہنماؤں کو الیکشن میں حصہ لینے کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں، صدر مملکت

اسلام آباد(ویب ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں اور قیادت کو انتخابی عمل میں حصہ لینے کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔

صدر مملکت سے سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر عارف علوی کا کہنا تھا کہ تلخیاں ختم ہونی چاہئیں، تعاون اور درگزر کا راستہ نکلنا چاہیے۔

عارف علوی نے کہا کہ مشکل فیصلوں کیلیے عوامی حمایت اور مشترکہ ملکیت درکار ہوتی ہے، آئندہ عام انتخابات آزادانہ، منصفانہ، شفاف اور جامع ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ اگر لوگ اپنی پسند کے لیڈر منتخب نہ کر سکیں تو جمہوریت بے معنیٰ ہو جاتی ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ معیشت سمیت تمام ممکنہ محاذوں پر مشکلات کا مقابلہ مل کر کرنا ہوگا، ملک میں سیاسی، ادارہ جاتی اور اسٹیک ہولڈرز کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات ملکی تعمیرِ نو کیلیے ضروری تحریک پیدا کرنے کا اچھا موقع ہیں، سیاسی شمولیت کا اہم اور واحد معاملہ ہی جمہوریت کی روح ہے۔

Source link
hassannisar.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں