blank

حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کیلئے مذاکرات – VoicenVision

لاہور(ویب ڈیسک)فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کوششیں کر رہا ہے اسی سلسلے میں قطر کی ثالثی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی خواتین، بچوں کے بدلے اسرائیلی جیلوں سے 36  فلسطینی خواتین اور بچوں کو رہا کروایا جائے گا۔ قطری حکام دوحہ اور غزہ میں حماس کے عہدیداروں سے رابطے میں ہیں۔

یاد رہے کہ قطر امریکا کے تعاون سے قیدیوں کے تبادلے کیلئے ہفتے سے مذاکرات کی ثالثی کر رہا ہے۔جبکہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ اپنے تمام جنگجوؤں کی رہائی کیلئے اسرائیل کے ساتھ جنگی قیدیوں کے تبادلے پر غور کر رہے ہیں۔

Source link
hassannisar.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں