blank

پنجاب بھر میں ڈینگی کے حملے جاری مزید 151کیسز رپورٹ

blank

پنجاب بھر میں ڈینگی کے حملے جاری، مزید 151کیسز رپورٹ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب بھر میں ڈینگی کے حملے جاری ہیں، صوبے میں 24گھنٹوں میں مزید 151کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور میں 24گھنٹوں کے دوران 77نئے مریض سامنے آئے،ملتان 22،گوجرانوالہ17،راولپنڈی11، فیصل آباد اور شیخوپورہ میں 5،5مریض رپورٹ ہوئے،سیکرٹری صحت نے کہاکہ رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے 9ہزار 49کنفرم مریض رپورٹ ہوئے،پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 84مریض زیرعلاج ہیں،علی جان خان نے کہاکہ ڈینگی سے بچنے کیلئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں