blank

مولانا طارق جمیل کا بیٹا عاصم جمیل گولی لگنے سے جاں بحق – VoicenVision

لاہور(ویب ڈیسک)مولانا طارق جمیل کا بیٹا عاصم جمیل گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق مولانا طارق جمیل کے بیٹے مولانا عاصم جمیل کے سینے پر گولی لگی ہے۔ پولیس حکام نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ واقعے کے فورا بعد پولیس موقع واردات پر پہنچ گئی اور اس حوالے سے مزید تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر کی گئی اپنی ایک پوسٹ میں مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے، اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔

مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ آپ سب سے گزارش ہےکہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

Source link
hassannisar.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں