blank

سابق انگلش کپتان کا بابراعظم سے متعلق بڑا بیان سامنے آگیا

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر ہونے والی تنقید پر ناگواری کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں مائیکل وان نے کہاکہ مجھے پسند نہیں آرہا جس طرح بابراعظم کی تحقیر ہورہی ہے، بابر ورلڈکلاس کھلاڑی اور دنیائے کرکٹ کے بہترین بیٹر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کپتانی سے متعلق باتوں کو ورلڈکپ کے بعد دیکھنا چاہیے لیکن ورلڈکپ کے دوران بابراعظم کے خلاف تنازعات کا سامنے آنا افسوسناک ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی پے درپے شکست کے بعد بابر اعظم کی کپتانی تنقید کا شکار ہے، اس حوالے سے کچھ روز قبل پاکستان ٹیم کے سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے بڑے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو نظر انداز کرنے لگے ہیں۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں