blank

 دل کی بیماریوں میں مبتلا افراد کو روزانہ کتنے قدم پیدل چلنا چاہیے؟ 

blank

 دل کی بیماریوں میں مبتلا افراد کو روزانہ کتنے قدم پیدل چلنا چاہیے؟ 

میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) دل کی بیماریوں میں مبتلا ہو کر قبل از وقت موت کے منہ میں جانے سے بچنے کے لیے آدمی کو روزانہ کتنے قدم پیدل چلنا چاہیے؟ ہسپانوی سائنسدانوں نے نئی تحقیق کے نتائج میں اس سوال کا جواب دے دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ماہرین نے تحقیقاتی نتائج میں بتایا ہے کہ روزانہ 8ہزار قدم چلنا آدمی کو قبل از وقت موت سے بچا سکتا ہے۔
یونیورسٹی آف گریناڈا کے ماہرین کا کہنا تھا کہ ”روزانہ 2700قدم یا دو کلومیٹر پیدل چلنے سے سٹروک آنے اور دل کی بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ نمایاں طور پر کم ہو جاتا ہے۔تاہم اگر کوئی شخص روزانہ 8700قدم چلتا ہے، تو اسے یہ امراض لاحق ہونے اور قبل از وقت موت ہونے کا خطرہ 60فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ “
رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف گریناڈا کے سائنسدانوں نے اس تحقیق کے لیے اس موضوع پر قبل ازیں کی جانے والی 12تحقیقات کے نتائج کا جائزہ لیا۔ ان تحقیقات میں مجموعی طور پر 1لاکھ 10ہزار افراد پر تجربات کیے گئے تھے۔ اس تحقیق کے نتائج جرنل آف امریکن کالج آف کارڈیالوجی میں شائع ہوئے ۔ 



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں