blank

ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو جیت کے لیے پہاڑ جیسا ہدف دے دیا

لاہور(ویب ڈیسک)ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو جیت کے لیے429رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا ۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 428رنز بنائے ۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر کوئنٹن ڈی کاک اور ٹمبا نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن کپتان ٹمبا صرف 8 رنز پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد آنے والے بلے باز ریسی وین ڈوسن نے ڈی کوک  کے ساتھ مل کر بہترین پارٹنر شپ قائم کی ۔ ڈی کوک 100رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ریسی وین ڈوسن 108رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ایڈن مارکر م نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 54گیندوں پر 106رنز بنائے۔ہینری کلاسن 32رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ڈیوڈ ملر 39سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

Source link
hassannisar.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں