blank

قومی کرکٹ ٹیم کا ایک اور کھلاڑی دُلہا بننے کو تیار

قومی کرکٹر فہیم اشرف بھی رواں ماہ 25 نومبر کو دُلہا بنیں گے۔  شادی کی تقریب نارووال جب کہ ولیمہ کی تقریب پھول نگر میں ہوگی۔

کرکٹر فہیم اشرف کی شادی 25 نومبر کو ہوگی، اس حوالے سے فہیم اشرف کی شادی کا کارڈ بھی سامنے آگیا ہے تاہم ان کی دلہن کے حوالے سے اب تک تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فہیم اشرف کی مہندی 23 نومبر، بارات 25 اور ولیمہ 26 نومبر کو ہوگا، شادی کی تقریب نارووال جب کہ ولیمہ کی تقریب پھول نگر میں ہوگی۔

 

blank

واضح رہے کہ رواں برس فہیم اشرف کی منگنی کی تقریب ان کے آبائی علاقے بھائی پھیرو میں ہوئی جس میں رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔

دوسری جانب ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ میں شامل کرکٹر امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز 23 نومبر سے لاہور میں ہوگا، امام الحق کی شادی کی تقریبات کے سلسلے میں قوالی نائٹ کی تقریب 23 نومبر کو ہوگی۔

امام کے نکاح کی تقریب 25 نومبر کو طے کی گئی ہے جب کہ قومی کرکٹر کا ولیمہ 26 نومبر کو لاہور میں ہوگا۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں