blank

سول ہسپتال کے عملے میں کانگو وائرس کا انکشاف

blank

کوئٹہ: سول ہسپتال کے عملے میں کانگو وائرس کا انکشاف

 کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوئٹہ کے سول ہسپتال میں تعینات عملے میں کانگو وائرس کا انکشاف ہوا ہے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق طبی عملہ کوئٹہ سول ہسپتال کے آئی سی یو میں ڈیوٹی نبھا رہا تھا، ہسپتال انتظامیہ نے پی سی آر ٹیسٹ کروائے تو پتہ چلا کہ 8 افراد میں کانگو کی علامات موجود ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ آئی سی یو کے 5 ڈاکٹرز اور عملے کے 3 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی۔ ترجمان سول ہسپتال نے ڈاکٹرز سمیت عملے کو ہدایات جاری کیں کہ ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں تاکہ مزید عملہ موذی مرض کا شکار نہ ہو۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں