blank

امریکی وزیرخارجہ کی فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن مغربی کنارے کے دورے پر پہنچ گئے، انہوں نے رام اللّٰہ میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ نے رام اللّٰہ میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی ہے۔

علاوہ ازیں عمان میں عرب امریکی اجلاس کے موقع پر سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل اور امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کی بھی ملاقات ہوئی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ نے غزہ میں فوجی کارروائیاں روکنے کی کوششوں اور انسانی و طبی امداد پہنچانے پر تبادلہ خیال کیا۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں