blank

اسموگ کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت کا بھارت کو خط لکھنے کا فیصلہ

blank

اسموگ کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت کا بھارت کو خط لکھنے کا فیصلہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)آلودگی اسموگ کی روک تھام کے لیے حکومت پنجاب نے بھارت کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب  کی جانب سے اس حوالے سے حکومت پنجاب کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ بھارتی پنجاب کے علاقوں میں فصلوں کی باقیات کو جلایا جا رہا ہے، گوگل امیجز سے بھارت میں فصلوں کی باقیات کو لگنے والی آگ کو دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارت کے شہر جالندھر،لدھیانا میں سب سے زیادہ آگ لگائی جارہی ہے جبکہ پاکستان میں لاہور ، شیخوپورہ ، گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں فصلوں کی باقیات کو جلایا جا رہا ہے، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز ملوث افراد کے خلاف کارروائی کریں۔

 ڈی جی تحفظ ماحولیات پنجاب ظہیر عباس ملک کا کہنا ہے کہ لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس بڑھنے کی بڑی وجہ بھارت ہے، پنجاب میں آلودگی پھیلانے والے عناصر کو تو روکا جا سکتا ہے لیکن بھارت سے آنے والی ہواؤں کو نہیں، لہذا بھارت کو خط لکھ کر اس پر اسموگ کی روک تھام کےلیے دباؤ ڈالا جائے۔
 

 بھارتی کرکٹرز کی بیگمات سے متعلق دلچسپ معلومات جاننے کیلئے یہاں کلک کریں



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں