blank

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، شہید فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار کے قریب پہنچ گئی

غزہ پر اسرائیلی حملوں کو پورا مہینہ ہوگیا جس میں اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہےکہ فلسطینی سرزمین کو 2 حصوں جنوبی اور شمالی غزہ میں تقسیم کردیا،اس کے علاوہ انہوں نے حماس کے خلاف اہم کامیابیوں کا دعویٰ بھی کیا۔

امریکا اور اسرائیل کی حامی طاقتیں جنگ بندی کی مخالف ہیں جب کہ باقی دنیا تماشائی کا کردار نبھارہی ہے، غزہ میں نہ کھانا، نہ پانی، ایندھن نہ بجلی، حالات ہر دن پہلے سے بدتر ہوتے جارہے ہیں۔

گزشتہ چند گھنٹوں میں حملے شروع ہونے سے اب تک کی بدترین بمباری کی اطلاعات ہیں اور فضا میں دھماکوں کی گونج سنی جارہی ہے۔

الشفا اسپتال سمیت کئی اسپتالوں کے نزدیک بھی حملے ہوئے، اس کے علاوہ بچوں کے اسپتال پر بھی بمباری کی گئی۔

غزہ میں تیسری مرتبہ مواصلات اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہید 9770 افراد میں سے 4800بچے شامل ہیں جب کہ 26 ہزار فلسطینی زخمی ہیں۔

ادھر امریکی سی آئی اے چیف ولیم برنس اسرائیل پہنچ گئے جب کہ چین اور عرب امارات کی درخواست پر پیر کو سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس متوقع ہے۔ اب تک جنگ بندی اور جنگ میں وقفے کی چار قراردادیں ویٹو کی جاچکی ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ساتھ رپورٹنگ کرنے والی امریکی ٹی وی کے صحافی نے اتوار کو حملے میں 20 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہےکہ فلسطینی سرزمین کو 2 حصوں جنوبی اور شمالی غزہ میں تقسیم کردیا،اس کے علاوہ انہوں نے حماس کے خلاف اہم کامیابیوں کا دعویٰ بھی کیا۔

اسرائیلی بربریت کے جواب میں حماس کے تل ابیب پر راکٹ حملے کیے جارہے ہیں، راکٹوں کو نشانہ بنانے والا آئرن ڈون کا میزائل خرابی کا شکار ہوگیا اور اسرائیل ہی میں گرگیا۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں