blank

روزانہ اڑھائی لیٹر پانی پینے سے جسم میں کیا تبدیلی ہوئی؟ خاتون رپورٹر نے اپنا ذاتی تجربہ بیان کردیا

blank

روزانہ اڑھائی لیٹر پانی پینے سے جسم میں کیا تبدیلی ہوئی؟ خاتون رپورٹر نے …

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) مناسب مقدار میں پانی انسانی صحت کے لیے بے شمار فوائد کا حامل ہوتا ہے۔ اس حوالے سے کئی تحقیقات بھی کی جا چکی ہیں تاہم نیوز ویک کی لائف رپورٹر لیونی ہیلم نے اس حوالے سے اپنا ذاتی تجربہ بیان کیا ہے، جو کافی متاثر کن ہے۔ لیونی ہیلم بتاتی ہیں کہ وہ 6ہفتے تک روزانہ 2.7لیٹر پانی پیتی رہیں اور ان کی صحت پر اس کے انتہائی حیران کن اثرات مرتب ہوئے۔
لیونی ہیلم بتاتی ہیں کہ اس تجربے میں، میں ہر ہفتے ہارلے سٹریٹ سکن کلینک سے اپنی جلد کے ٹیسٹ کراتی رہی تاکہ معلوم ہو سکے کہ میری جلد پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ یہ تجربہ شروع کرنے سے قبل ٹیسٹ میں معلوم ہوا تھا کہ میری جلد میری اصل عمر سے 4 سال بوڑھی ہو چکی ہے جبکہ 6ہفتے پانی پینے کے بعد تجربے میں پتا چلا کہ میری جلد میری اصل عمر سے 3سال کم عمر لگنے لگی تھی۔ 
وہ کہتی ہیں کہ ”ابتداءمیں تو میں کافی پرجوش تھی تاہم تیسرا ہفتہ آنے تک میں پانی پینے سے عاجز آ گئی تھی۔ میں بھولنے لگی تھی کہ مجھے پانی پینا ہے، چنانچہ اب میں الارم کا سہارا لینے لگی ۔ میں یہ اعتراف کروں گی کہ میں زندگی میں اس نئے معمول سے اکتا گئی تھی۔ تاہم تین ہفتے گزرنے پر ہی مجھ میں تبدیلیاں سامنے آنے لگیں اور ایک بار پھر میری اس تجربے میں دلچسپی بڑھ گئی۔“
لیونی ہیلم کہتی ہیں کہ 6ہفتوں کے لیے روزانہ 2.7لیٹر پانی پینے سے میری جلد میں بہت زیادہ فرق آ چکا تھا۔ جلد کے علاوہ میری نیند کا معیار اس سے بہت بہتر ہو گیا تھا۔ پہلے مجھے رات کو نیند مشکل سے آتی تھی اور صبح میں تھکی تھکی بیدار ہوتی تھی تاہم اب مجھے جلدی نیند آنے لگی تھی اور صبح ہشاش بشاش اٹھتی تھی۔ 



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں