blank

مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی حاضری معافی کی درخواست مسترد

انسداد دہشتگردی عدالت نے اشتعال انگیز گفتگو کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کی حاضری سے معافی کی درخواست مسترد کر دی۔

اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کی، جس میں عدالت نے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے مریم اورنگزیب کے ضمانتی مچلکے بھی مسترد کردیے۔

تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے اشتعال انگیز گفتگو کیس میں مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

عدالت نے دیگر شریک ملزمان کی حاضری مکمل کرتے ہوئے سماعت 25 نومبر تک ملتوی کردی ۔ واضح رہے کہ تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے اشتعال انگیز گفتگو کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں