blank

غزہ میں الشفا اسپتال کے آئی سی یو میں تمام مریض دم توڑ گئے

الشفااسپتال کے آئی سی یو میں تمام مریض دم توڑچکے اور انکیو بیٹر میں بچے ایک ایک کرکے موت کے منہ میں جارہے ہیں، جس کے باعث اسپتال میں میتوں کےڈھیر لگ گئے ہیں۔

 اسرائیلی فوج کے قبضےکے بعد غزہ کے اسپتال قبرستانوں میں تبدیل ہورہے ہیں ، الشفا اسپتال میں آئی سی یو کے تمام مریض دم توڑگئے اور انکیوبیٹرمیں موجود بچے ایک ایک کرکے دم توڑنے لگے ہیں، انتقال کر جانے والوں میں چھ بچے اور چھبیس مریض شامل ہیں۔

ہر گھنٹے نومولود بچےاورمریض انتقال کررہے ہیں، جس کے باعث اسپتالوں میں میتوں کےڈھیر لگے ہیں، جن کو دفنانے والاکوئی نہیں۔

اسپتالوں کے اطراف اسرائیلی فوج کے حملوں اور بمباری میں شدت آگئی ہے اور شہریوں کوفائرنگ کانشانہ بنایا جارہا ہے، مریضوں کواسپتال سے جانے کی اجازت بھی نہیں مل رہی۔

القدس اسپتال پرجاری حملےمیں اکیس فلسطینی شہیدہوگئے، جس کے بعد غزہ کادوسرا بڑا اسپتال القدس بھی غیرفعال ہوگیا ہے جبکہ صہیونی فوج نےالرانتیسی اسپتال سےبھی عملےکو نکال دیا۔

غزہ میں نوزائیدہ بچوں اور حاملہ خواتین کی دیکھ بھال کی تمام سہولتیں ختم ہوگئیں ہیں ، اقوام متحدہ کے ادارے کا کہنا ہےاسرائیلی حملوں میں شہیدہونے والوں میں ستر فیصد خواتین اور بچے ہیں۔

غزہ کے محکمہ صحت نے تصدیق کی تمام اسپتالوں میں آپریشن رک چکے ہیں اور محفوظ راستہ دینےکے دعوے کےبرعکس اسرائیلی فوجی باہرنکلنےوالوں پرگولیاں چلا رہےہیں۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں