blank

چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے اچھی خبر، 190 ملین پاؤنڈ کیس میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس نیب کی چیئرمین پی ٹی آئی کے دس روز کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست 17 نومبر تک زیر التوا رکھتے ہوئے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی اور نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے عمران خان کے دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی اور نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے عمران خان کے دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

نیب پراسیکیوٹر مظفر عباسی نے 10 دن کے جسمانی ریمانڈ کی تحریری استدعا کی اور دلائل دئیے۔ چییئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی۔

جج محمد بشیر نے دلائل مکمل ہونے کے بعد جسمانی ریمانڈ سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عدالتی فیصلہ

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی جانب سے عمران خان کی دس روزہ جسمانی ریمانڈ درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چییئرمین پی ٹی آئی سے نیب کی ٹیم اڈیالہ جیل میں تفتیش کرے گی اور وہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہی رہیں گے۔

سماعت کی اندرونی کہانی

اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کی سماعت کی اندورنی کہانی سامنے آگئی ۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست 17 نومبر تک زیر التواء کرتے ہوئے نیب کو جیل میں ہی چئیرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 17 نومبر تک ملتوی کردی۔

ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو 17 نومبر کو احتساب عدالت کے جج کے روبرو پیش کیا جائے گا، آج چیئرمین پی ٹی آئی نے بھی اپنے حق میں دلائل دیے اور کہا کہ ’میرا القادر ٹرسٹ سے ذاتی کوئی فائدہ نہیں ہوا‘۔

ذرائع نے بتایا کہ چئیرمین پی ٹی آئی کی اسلام آباد ہائی کورٹ درخواست پر محفوظ فیصلے کے انتظار میں احتساب عدالت نے تاخیر سے فیصلہ سنایا، جج محمد بشیر اڈیالہ جیل پہنچے تو سائفر کیس کی سماعت جاری تھی۔ تین بجے تک جج محمد بشیر کو جیل میں سائفر کیس کی سماعت ختم ہونے کا انتظار کرنا پڑا۔

لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ کا بھی انتظار بھی سماعت کی تاخیر کی وجہ بنا، نیب اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء نے ڈیڑھ سے دو گھنٹے دلائل دیے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل نیب نے عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں گرفتار کر کے شامل تفتیش کیا ہے، عمران خان کی گرفتاری کے بعد آج احتساب عدالت نے وزارت قانون کی منظوری کے بعد اڈیالہ جیل میں ہی مقدمے کی سماعت کی۔

حکومت نے عمران خان کی جیل میں ٹرائل کی منظوری دی جس کے بعد وزارت انصاف و قانون نے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کیا تھا۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں