blank

واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان بنا دی

میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ نے بڑے واٹس ایپ گروپس کے لیے ایک نیا وائس چیٹ فیچر متعارف کرایا ہے۔ کمپنی کی جانب سے اس نئے فیچر کا اعلان کیا گیا۔

کمپنی کے مطابق یہ نیا فیچر گروپ کالز کو صارفین کے لیے زیادہ بہتر بنا دے گا۔ اس فیچر کے تحت 33 یا اس سے زائد افراد پر مشمل واٹس ایپ گروپس میں وائس چیٹ کی جاسکے گی اور کال کرنے پر کسی فرد کے فون میں رنگ ٹون بھی نہیں بجے گی۔

درحقیقت یہ وائس چیٹس خاموشی سے شروع ہوں گی اور گروپ میں ایک چیٹ ببل نظر آئے گا جس پر کلک کرکے آپ وائس چیٹ کا حصہ بن سکیں گے۔ وائس چیٹ کے دوران آپ گروپ کے ایسے افراد کو ٹیکسٹ میسج بھی بھیج سکیں گے جو کال کا حصہ نہیں بنیں گے۔

اس فیچر کے تحت گروپ چیٹ پر ایک نیا وائس ویو فارم (waveform) آئیکون بنا نظر آئے گا۔ اس آئیکون پر کلک کرنے پر وائس چیٹ خودکار طور پر شروع ہو جائے گی جس کے لیے ایک مخصوص انٹرفیس مختص کیا جائے گا۔

یہ نیا فیچر آنے والے ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوگا اور کمپنی کے مطابق وائس چیٹ کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل ہوگا۔ اگر وائس چیٹ میں کوئی فرد شامل نہیں ہوتا تو اس کا سیشن خودکار طور پر 60 منٹ بعد ختم ہو جائے گا۔

ایک خاص بات یہ ہے کہ اس فیچر کے تحت کسی گروپ میں 128 افراد کسی کال کا حصہ بن سکتے ہیں۔ یہ فیچر موبائل ایپ کے لیے متعارف کرایا گیا ہے اور کمپنی کے مطابق صرف پرائمری ڈیوائس پر ہی دستیاب ہوگا۔

اس سے قبل کمپنی کی جانب سے گزشتہ چند ماہ کے دوران متعدد نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔

ان میں سے ایک فیچر ایک ڈیوائس میں 2 اکاؤنٹس کو استعمال کرنے کا ہے جبکہ پاس کیز (passkeys) سپورٹ بھی اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرائی گئی۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں