blank

ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے ۔۔۔ہر بچہ اسکی ایک مثال دے ۔۔۔۔ٹیچر نے کلاس روم میں بچوں سے سوال پوچھا تو کیسے کیسے جواب سننے کو ملے ؟ ایک دلچسپ مزاحیہ تحریر

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار علی عمران جونیئر اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔اوٹ پٹانگ باتوں کا سلسلہ خواتین سے شروع ہواتھا۔۔ پھر یہ سلسلہ رکا نہیں۔۔ایک بار میٹرک کلاس میں اردو کے پیریڈ میں ٹیچر نے سٹوڈنٹس سے کہا۔۔ہربڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے۔

اس حوالے سے ہر سٹوڈنٹ ایک جملہ اپنے طور پر کہے۔۔مختلف بچوں نے ایسے لکھا۔۔ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے،جو ہر دم اس سے آگے آنے کی کوشش کرتی ہے۔۔ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، پھر بھی وہ بڑا آدمی بن جاتا ہے۔۔ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جس کے پیچھے ایک چھوٹا آدمی ہوتا ہے۔۔ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے،جس سے ہوشیار رہنا بہت ضروری ہے۔۔ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے،جو بڑے آدمی کو چھوٹا بنانے کی تگ و دو میں رہتی ہے۔۔ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جو بڑے آدمی کی مت مارتی رہتی ہے۔۔ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جو اسکے بڑا بن جانے کے پیچھے کھڑی ہوتی ہے۔۔ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے،جو اسے یاد دلاتی رہتی ہے کہ تم میرے باپ کی وجہ سے بڑے آدمی بنے ہو۔۔ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے،جسے یہ علم نہیں ہوتا،کہ اس کے آگے بڑا آدمی ہے۔۔ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جو اس سے گھر کا خرچہ مانگ رہی ہوتی ہے۔۔ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے،اور عورت کے پیچھے چھوٹے بچے ہوتے ہیں۔۔ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے،جس کے چھوٹے قد کی وجہ سے وہ آدمی بڑا نظر آتا ہے۔۔ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے،

جس نے بڑے آدمی کو آگے لگایا ہوتا ہے۔۔ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جس کا ہاتھ بڑے آدمی کی جیب میں ہوتا ہے۔۔ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جو دوسری عورتوں کو اس کے قریب پھٹکنے نہیں دیتی۔۔ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جس کے ہاتھ میں ڈنڈا ہوتا ہے۔۔ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جو اس کے کان میں کہتی رہتی ہے کہ میرے بغیر تم کچھ بھی نہیں ہو۔۔ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے جو ہمیشہ پیچھے ہی رہتی ہے۔۔اور اب چلتے چلتے آخری بات۔۔کنواروں کا خیال ہے کہ شادی شدہ افرادساتھ بیٹھ کر کوئی بہت ہی سنگین قسم کی رومانوی گفتگو کرتے ہیں، جب کہ درحقیقت ان کی گفتگو کا بیشتر حصہ۔۔ سسرال کے مظالم، نند اور سالوں کی سازشیں، پٹھوں کے کھچاؤ، اج فیر لت نوں کڑل پے گئی اور خرچہ بڑھاؤ جیسے موضوعات پر مشتمل ہوتا ہے۔۔ خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔۔

Source link
hassannisar.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں