blank

حفیظ اور وہاب ریاض کو پی سی بی میں عہدہ ملنے پر آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا

سابق کرکٹر محمد حفیظ اور وہاب ریاض کو پی سی بی میں ڈائریکٹر اور چیف سلیکٹر کا عہدہ ملنے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا بیان سامنے آگیا۔

نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا کہ ’’میرا پہلے دن سے مؤقف ہے کہ کرکٹ بورڈ میں ذمہ داری اُن لوگوں کو ملنی چاہیےجو کرکٹ کھیل چکے ہوں تاکہ اچھے اور دلیرانہ فیصلے ہو سکیں‘‘۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پی سی بی بورڈ میں ابھی حفیظ اور وہاب آئے ہیں اور دونوں نے طویل عرصے تک کرکٹ بھی کھیلی ہے تو مجھے یقین ہے کہ یہ لوگ اچھے فیصلے کریں گے۔

سابق کپتان نے کہا کہ بورڈ میں ان دونوں کو چیزیں کرنے اور سیکھنے میں وقت لگے گا مگر اس وقت میں انہیں سپورٹ کروں گا اور مجھے امید ہے کہ وہ اچھے فیصلے کریں گے۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ ہیڈ کوچ اور بیٹنگ کوچ اور سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو قومی مینز سلیکشن کمیٹی کا چیف سلیکٹر مقرر کیا ہے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں