blank

کورونا کے حوالے سے اہم تحقیق کے نتائج آ گئے

blank

کورونا کے حوالے سے اہم تحقیق کے نتائج آ گئے

ٹیکساس(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا کے حوالے سے اہم تحقیق کے نتائج آ گئے ۔کوویڈ  19میں نمک کے پانی سے غرارے کرنے سے مریض کے اسپتال میں داخل ہونے کے امکانات میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔گزشتہ ہفتے پیش کی جانے والی ایک تحقیق میں محققین نے نمک کے پانی سے غراروں اور ناک صاف کرنے کے مریضوں میں کووڈ علامات اور اسپتال داخلے کی شرح پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا۔”جنگ ” کے مطابق تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ لوگ جنہوں نے نمک کے پانی سے غرارے کیے تھے یا ناک صاف کی تھی ان کے اسپتال میں داخل ہونے کی شرح، نمک کے پانی کے غرارے نہ کرنے والوں کے مقابلے میں 40فیصد کم تھی۔ امریکہ کی یونیورسٹی آف ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے ایک پروفیسر اور تحقیق کے مصنف ڈاکٹر جمی اسپینوزا کا کہنا تھا کہ مطالعے کا مقصد غراروں اور ناک صاف کرنے کے عمل سے کووڈ سے متعلقہ تنفس کی علامات میں بہتری دیکھنا تھا۔ دونوں طریقوں کا اسپتال میں داخلے کی شرح میں کمی سے تعلق دیکھا گیا۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں