blank

ماہرین نے اچھی خبریں دوسروں کو نہ سنانے کے حیران کن فوائد بتا دیئے 

blank

ماہرین نے اچھی خبریں دوسروں کو نہ سنانے کے حیران کن فوائد بتا دیئے 

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سائنسدانوں نے ایک تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ اچھی خبر کو اپنے سینے میں چھپائے رکھنا آپ کی جسمانی توانائی میں اضافہ کرتا ہے۔ نیوز ویک کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی کے ماہرین کی یہ تحقیقاتی رپورٹ طبی جریدے جرنل آف پرسیلٹی اینڈ سوشل سائیکالوجی میں شائع ہوئی ہے۔
مائیکل سلیپن اور ان کے ساتھ تحقیق کاروں نے اس رپورٹ میں بتایا ہے کہ جو لوگ اچھی خبروں کو راز رکھتے ہیں وہ دوسروں کی نسبت زیادہ توانا اور پرجوش ہوتے ہیں۔ اس کے برعکس ماہرین کا کہنا ہے کہ بری باتوں کو راز رکھنے سے انسان کی صحت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس ایک دہائی پر محیط تحقیق میں سائنسدانوں نے 2500لوگوں پر تجربات کیے، جن میں ان کے سینوں میں محفوظ رازوں کا ان کی مجموعی صحت کے ساتھ موازنہ کیا گیا۔ اس تحقیق میں ماہرین نے 40ایسی اچھی باتیں بیان کی ہیں جنہیں راز رکھنے سے انسان کی صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ان میں کسی کے لیے کوئی تحفہ خریدنا اور اسے سرپرائز کے طور پر دینا اور قرض میں کمی ہونا وغیرہ شامل ہیں۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں