blank

گوگل میپس میں بڑی تبدیلی، یوزرز پریشان

گوگل کی مقبول ترین سروس میپس کو روزانہ کروڑوں افراد استعمال کرتے ہیں۔ اس سروس سے لوگوں کو مختلف مقامات کے راستوں کو سمجھنے یا وہاں تک پہنچنے میں مدد ملتی ہے۔

اب کمپنی کی جانب سے گوگل میپس کے یوزر انٹرفیس میں نمایاں تبدیلی کی گئی ہے۔

اس تبدیلی کے باعث گوگل میپس سروس بیشتر افراد کو پہلے کے مقابلے میں مختلف نظر آنے لگی ہے۔

جی ہاں واقعی گوگل نے میپس کے اندر استعمال ہونے والے رنگوں کو تبدیل کیا ہے۔

اس تبدیلی کے بارے سب سے پہلے ستمبر میں رپورٹ سامنے آئی تھی مگر اب اسے صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔

اس اپ ڈیٹ کے ذریعے فون اور ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے گوگل میپس کے رنگوں کو تبدیل کیا گیا ہے۔

پہلے گوگل میپس میں سڑکوں کے لیے پیلا رنگ استعمال ہوتا تھا مگر اب وہ گرے ہوگیا ہے جبکہ جنگلات کے لیے گہرا سبز رنگ استعمال کیا جا رہا ہے۔

پانی کے لیے سبزی مائل نیلا جبکہ پارکوں کے لیے نیلگوں مائل سبز رنگ استعمال کیا جا رہا ہے۔

اوپر موجود تصویر سے آپ یوزر انٹرفیس میں کی جانے والی تبدیلی کا موازنہ بھی کر سکتے ہیں۔

پرانا (بائیں) اور نیا (دائیں) ڈیزائن کس حد تک مختلف ہے، اس تصویر سے اندازہ ہو جاتا ہے۔

بظاہر تو یہ کوئی بڑی تبدیلی نہیں مگر متعدد صارفین کو زیادہ پسند نہیں آئی اور آن لائن فورمز پر کافی شکایات کی گئی ہیں۔

ان صارفین کا اعتراض ہے کہ رنگوں کو تبدیل کرنے سے ان کے لیے راستوں کو شناخت کرنا مشکل ہوگیا جبکہ پارک اور پانی لگ بھگ ایک جیسے محسوس ہوتے ہیں۔

اگر آپ کو گوگل میپس کی یہ نئی تبدیلی پسند نہیں آئی تو اس سروس کو ڈارک موڈ پر استعمال کر سکتے ہیں جس میں پرانا یوزر انٹرفیس ہی برقرار رکھا گیا ہے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں