blank

مشفق الرحیم آبسٹر کٹنگ دی فیلڈ پر آؤٹ ہونے والے پہلے بنگلادیشی کھلاڑی بن گئے

نیوزی لینڈ کے خلاف ڈھاکا میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ کے دوران بنگلا دیش کے وکٹ کیپر بیٹر مشفق الرحیم دوران بیٹنگ گیند کو ہاتھ سے روکنے پر آؤٹ قرار دے دیے گئے۔

بنگلادیش کی پہلی اننگز کے 41 ویں اوور میں بیٹنگ کے دوران مشفق الرحیم نے وکٹوں کی طرف آنے والی گیند کو اپنے ہاتھ سے روکا جس پر کیوی کھلاڑیوں نے آؤٹ کی اپیل کی۔ فیلڈ امپائرز نے فیصلہ تھرڈ امپائر کو بھیجا جنہوں نے ویڈیو دیکھنے کے بعد مشفق الرحیم کو آؤٹ قرار دیا۔

آئی سی سی نے 2017 میں اپنے قوانین میں ترمیم کی جس کے مطابق آن دی فیلڈ گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے پر جرمانہ عائد کیا جائے گا اور گیند کو جان بوجھ کر روکنے والے بیٹر کو واپس ڈریسنگ روم بھیج دیا جائے گا۔

تھرڈ امپائر نے قرار دیا کہ مشفق الرحیم نے جان بوجھ کر ہاتھ سے گیند کو روکنے کی کوشش کی، بنگلا دیشی بیٹر کو 35 رنز کر آؤٹ قرار دیا گیا۔

خیال رہے کہ 2017 میں آئی سی سی قوانین میں ترامیم کے بعد مشفق الرحیم پہلے بیٹر ہیں جنہیں گیند جان بوجھ کر روکنے پر آؤٹ قرار دیا گیا جب کہ آئی سی سی کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اب تک 7 کھلاڑیوں کو گیند روکنے پر آؤٹ قرار دیا جاچکا ہے۔

قبل ازیں آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے دوران بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن نے سری لنکن بیٹر انجیلو میتھیوز کی پہلی بار ٹائم آؤٹ پر وکٹ حاصل کی تھی۔ جس پر تنازع ہوا تھا تاہم میتھیوز کو امپائرز نے آؤٹ قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ سال 2017 میں آئی سی سی قوانین میں تبدیلی کے بعد فیلڈ میں رکاوٹ ڈالنے پر آؤٹ ہونے والے مشفق الرحیم پہلے کھلاڑی بن چکے ہیں۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں