blank

ملکی سیاست میں وجود قائم رکھنے کے لیے تحریک انصاف نے اہم قدم اٹھا لیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کیلئے بنی کمیٹی کے رکن بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ہماری جماعت ماضی کو بھول کر آگے بڑھناچاہتی ہے، سیاسی جماعتوں سے ایک حد تک بات چیت چل رہی ہے۔

جیو نیوز سےگفتگو علی ظفر کا کہنا تھاکہ آرمی ایکٹ پرقرارداد آئی تھی جس پر تمام جماعتوں نےمشترکہ بحث کی، بحث اور مشاورت سیاسی رابطوں کے نتیجے میں ہی ممکن ہوئی۔انہوں نے کہاکہ ہمارے سیاسی روابط مستقبل میں بھی رہیں گے، کمیٹی کا اب کام انتخابات پر ہے، ہم ماضی بھول کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں، سیاسی جماعتوں سے ایک حد تک بات چیت چل رہی ہے، سیاسی جماعتوں سے بات چیت کو اب مزید آگے بڑھانےکی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کی دیگر سیاسی جماعتوں سے بات چیت کے نتائج اگلے ہفتے آنا شروع ہوں گے۔علی ظفر نے کہا کہ ہمارا پہلا مطالبہ ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ ہو، جس بھی جماعت کو لیول پلیئنگ سے روکا جاتا ہے ہم اس کے ساتھ ہوں گے۔تحریک انصاف نے سیاسی جماعتوں سے بات چیت کیلئے سیاسی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

Source link
hassannisar.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں