blank

اقلیتویں کی عبادت گاہوں کا تحفظ میرے ایمان کا حصہ ہے: نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ مسیحیوں اور اقلیتوں کی عبادت گاہوں کا تحفظ میرے ایمان کا حصہ ہے۔ حضرت آدم سے لے کر نبی کریمﷺ تک تمام انبیاء کو ماننا ہم پر فرض ہے، تمام انبیا ہمارے لئے قابل احترام ہیں۔

اسلام آباد میں وزارت انسانی حقوق کے زیراہتمام بین المذاہب ہم آہنگی اور کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوارالحق نے کہا کہ مسیحی برادری کو کرسمس کی خوشیاں مبارک ہوں، مسیحیوں اور اقلیتوں کی عبادت گاہوں کا تحفظ میرے ایمان کا حصہ ہے، حضرت آدم سے لے کر نبی کریمﷺ تک تمام انبیاء کو ماننا ہم پر فرض ہے، تمام انبیا ہمارے لئے قابل احترام ہیں۔

نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر طرح کی شدت پسندی کی مذمت کرتا ہے، پاکستان کو دہشت گردی کے چیلنجز کا سامنا ہے، قائد اعظم محمد علی جناح دور اندیش تھے، جنہوں نے مستقبل کے حالات کو جان لیا تھا، ہندوتوا کو بھانپتے ہوئے قائد اعظم نے الگ وطن کے لیے جدو جہد کی جو کامیاب ہوئی۔

انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتیں محفوظ ہیں، ہندو، سکھ، عیسائی اور دیگر مذاہب کو ماننے والوں کے حقوق برابر ہیں، مسیحی برادری نے تعلیمی میدان میں اہم خدمات انجام دی ہیں، آزادی اظہار رائے اور نفرت کی زبان میں فرق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اظہار رائے کی آزادی ہے مگر نفرت پھیلانے کی نہیں، ملک کی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، فلسطین میں فوری امن قائم ہونا چاہیئے، پاکستان کہیں بھی جنگ نہیں امن چاہتا ہے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں