blank

گوگل کروم سکیورٹی کے لیے نیا فیچر متعارف

گوگل نے صارفین کے تحفظ کے لیے کروم ویب براؤزر میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا ہے۔

گوگل کروم کے سیفٹی چیک فیچر کے ذریعے پاس ورڈز کو زیادہ تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ گوگل کے ویب براؤزر میں اب یہ فیچر مسلسل بیک گراؤنڈ پر کام کرے گا تاکہ کمپنی کے سسٹم میں محفوظ کسی پاس ورڈ کے ہیک ہونے کا علم ہو سکے۔

اگر کوئی پاس ورڈ ہیک ہوتا ہے تو صارف کو فوری طور پر اس بارے میں الرٹ کرکے اسے تبدیل کرنے کا مشورہ دیا جائے گا۔  سیفٹی چیک فیچر سائٹ پرمیشنز یا خراب ویب ایکسٹینشنز پر بھی نظر رکھے گا۔

گوگل نے گزشتہ دنوں ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ اگر کوئی صارف کسی ویب سائٹ پر کچھ عرصے تک وزٹ نہیں کرتا تو سیفٹی چیک کی جانب سے سائٹ پرمیشنز کو ختم کر دیا جائے گا۔

یہ فیچر صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔ گوگل کی جانب سے سیفٹی چیک کے ساتھ ٹیب گروپس نامی فیچر کا بھی اعلان کیا گیا۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین کی جانب سے ٹیب گروپس کو محفوظ کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ ان محفوظ ٹیبز کو ایک سے دوسری ڈیوائس کو اوپن کرسکیں۔ یہ فیچر اس وقت کام آئے گا جب گھر کے کمپیوٹر پر نامکمل کام کو آپ کسی دوسری جگہ مکمل کرنے کے خواہشمند ہوں گے۔

گوگل کے مطابق یہ فیچر آئندہ چند ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں