blank

یو ایس ایڈ کا پاکستان کو 44 کروڑ 56 لاکھ ڈالر گرانٹ دینے کا اعلان

واشنگٹن (این این آئی)یو ایس ایڈ کی جانب سے یو ایس ایڈ پاکستان کو 44 کروڑ 56 لاکھ ڈالرزگرانٹ فراہم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔یو ایس ایڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 44 کروڑ 56 لاکھ ڈالرز کی گرانٹ پانچ سالہ دو طرفہ ترقیاتی امدادی معاہدے کیتحت مہیا کی جائے گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے 2023 میں سیلاب متاثرین کے لیے پاکستان کو 21 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کیے۔

یو ایس ایڈ کے تعاون سے صحت کے شعبے میں 3 کروڑ ڈالرز فراہم کیے گئے جبکہ سیلاب سے متاثرہ طلبہ میں 600 سے زائد اسکالر شپس فراہم کی گئیں۔اسی طرح سندھ میں 100 اسکولوں کی تعمیر کا سنگ میل عبور کیا گیا، جبکہ سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام کے تحت 2024 تک 80 ہزار طلبہ مستفید ہوں گے۔

Source link
javedch.com

اپنا تبصرہ بھیجیں