blank

غیر معیاری مچھلی برگر اور شوارما کی خرید و فروخت عروج پر

ننکانہ صاحب(این این آئی)غیر معیاری مچھلی برگر اور شوارما کی خرید و فروخت عروج پر ہوٹلوں پر ٹوٹے برتن مضر صحت کھانوں کی فروخت جاری ضلعی انظامیہ خاموش تماشائی بن گئی۔تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں غیر معیاری تیل سے تیار مچھلی اور برگر شوارما کھانے سے شہری گلہ،پیٹ کی مہلک بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہر دوکاندار نے اپنے اپنے ریٹ آویزاں کئے ہوئے ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ نہ تو ریٹ کو چیک کرتی ہے اور نہ ہی اس کی کوالٹی معیار کو چیک کرتی ہے جبکہ ہوٹلوں ٹی اسٹالوں پر ٹوٹے برتنوں اور مضر صحت کھانوں کی فروخت کر کے دوکاندار شہریوں میں بیماریاں بانٹ رہے ہیں جبکہ محکمہ فوڈ نے منتھلیوں کے عوض ایسے مضر صحت کھانے فروخت کرنیوالے ہوٹل مالکان کو بیماریاں بانٹنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے شہریوں نے بتایا کہ محکمہ فوڈ سے قبل ملاوٹ مافیا مضر صحت کھانوں اور مضر صحت اشیائ کی چیکنگ محکمہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ تھا تو شکایت پر فوری کاروائی کے ساتھ ایکشن لیا جاتا تھا مگر جب سے محکمہ فوڈ کے سپرد کیا گیا ہے تو ہر طرف ملاوٹ مافیا کا راج ہے شہریوں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب،کمشنر لاہور ڈویڑن اور ڈپٹی کمشنرننکانہ سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Source link
javedch.com

اپنا تبصرہ بھیجیں