blank

عمران خان جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی گرفتار

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی گرفتار کرلیا گیا۔ بانی پاکستان تحریک انصاف کو راولپنڈی پولیس نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار کیا ہے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی سے متعلق 12 مقدمات کی سماعت ہوئی، جج ملک اعجاز آصف نے مقدمات کی سماعت کی۔

بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے وڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا، تمام 12 مقدمات کے ایس ایچ اوز ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔

تھانہ آر اے بازار پولیس نے عدالت کو بانی پی ٹی آئی کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتاری سے متعلق آگاہ کیا۔

تھانہ آر اے بازار پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے پولیس کو بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ہی تفتیش کرنے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت توشہ خانہ اور 190ملین پاؤنڈز ریفرنسز میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں رہائی کی روبکار جاری کی گئی تھی۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں