blank

سائنس دانوں کی بڑی کامیابی، ’سپر-ارتھ‘ دریافت

امریکی خلائی ادارے ناسا نے زمین سے 137 نوری سال کے فاصلے پر موجود قابلِ سکونت علاقے میں ’سپر-ارتھ‘ دریافت کی ہے جہاں زندگی کا وجود عین ممکن ہوسکتا ہے۔

TOI-715 b نامی یہ ایگزو پلینٹ (نظامِ شمسی سے باہر موجود سیارے) زمین سے 1.5 گُنا بڑا ہے اور یہ اپنے مرکزی ستارے کے گرد ایک چھوٹا مدار رکھتا ہے۔ مرکزی ستارے سے اس سیارے کو مناسب درجہ حرارت ملتا ہے جس کے سبب زندگی کے لیے سب سے اہم عنصر یعنی پانی مائع صورت میں رہ سکتا ہے۔

سیارے کی دریافت کے بعد ماہرینِ فلکیات اب TOI-715 b کی خصوصیات کا جائزہ لینے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

اس سیارے کی دریافت بین الاقوامی سائنس دانوں کی ٹیم نے کی جن کی رہنمائی یونیورسٹی آف برمنگھم نے کی۔ سائنس دانوں نے 2018 میں خلاء میں بھیجے جانے والے TESS نامی سیٹلائیٹ سے موصول ہونے والے اشاروں کے بعد زمین پر قائم ٹیلی اسکوپ کی مدد سے TOI-715 b کی جگہ کا تعین کرنے کی کوشش کی۔

مطالعے میں ٹیم کو معلوم ہوا کہ TOI-715 bکا زمین کے مقابلے میں اپنے ستارے کے گرد مدار بہت چھوٹا ہے اور سیارہ صرف 19 دنوں میں ایک چکر مکمل کر لیتا ہے۔

زمین کے حساب سے اس سیارے کا ایک سال 19 روز کا ہوتا ہے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں