blank

41فیصد نے پاکستانیوں نے ملک کو پہلے سے زیادہ غیر محفوظ قرار دے دیا، سروے

اسلام آباد(این این آئی)گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق ہر 10میں سے 4پاکستانی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔گیلپ پاکستان نے عوامی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کردیا جس میں 41فیصد نے ملک کو پہلے سے زیادہ غیر محفوظ قرار دیا۔سروے میں شریک شہریوں نے کہا کہ 10سال پہلے کے مقابلے میں بدامنی بڑھی ہے اور ذاتی تحفظ کے احساس میں کمی آئی۔

سروے میں 39فیصد نے مکمل اختلاف کیا اور کہا کہ خود کو ملک میں پہلے سے زیادہ محفوظ سمجھتے ہیں۔سروے میں 51فیصد پاکستانی دنیا کو بھی پہلے سے زیادہ غیر محفوظ کہتے نظر آئے اور کہاکہ آنے والی نسلوں کے لیے دنیا کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں، 26فیصد نے دنیا کو مکمل محفوظ کہا۔

Source link
javedch.com

اپنا تبصرہ بھیجیں