blank

این اے 43، آزاد امیدوار داور خان کنڈی کامیاب، مفتی اسعد ہار گئے

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 43 کے تمام 348 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ جاری کردیا گیا جس کے نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار داور خان کنڈی 64468 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ جمعیت علما اسلام (ف)کے امیدوار مفتی اسعد محمود 63886 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔

خیال رہے کہ سیکیورٹی صورتحال کے باعث 8 فروری کو این اے 43 ٹانک و ڈیرہ اسماعیل خان کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ نہیں ہوسکی تھی۔جے یو آئی (ف)کے امیدوار مولانا اسعد محمود نے ان پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی درخواست کی تھی۔باقی رہ جانے والے حلقوں پر پولنگ 17 فروری کو شیڈول تھی جسے تبدیل کرکے 19 فروری کردیا گیا تھا۔خیال رہے کہ 348 پولنگ اسٹیشنز میں سے 342 پولنگ اسٹیشنز کے نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کو 826 ووٹوں کی برتری حاصل تھی۔

Source link
javedch.com

اپنا تبصرہ بھیجیں