blank

لسبیلہ کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق

blank

لسبیلہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ترجمان وزارت صحت کاکہنا ہے کہ وائرس ایک سے دوسری جگہ منتقل ہو رہا ہے اور بچوں کے لیے مسلسل خطرہ ہے۔سرویلنس نظام پولیو وائرس کی موجودگی کا سراغ لگانے میں موثر کام کر رہا ہے۔پولیو کا خاتمہ اولین ترجیح ہے تاکہ بچوں کو اس موذی مرض سے بچا سکیں۔26 فروری سے ملک گیر پولیو مہم کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ والدین پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے کے ساتھ حفاظتی ٹیکوں کا کورس بھی مکمل کروائیں۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں