blank

پنجاب اور سندھ میں وزرات اعلیٰ کے لیے انتخاب آج ہوگا

پنجاب اور سندھ کی صوبائی اسمبلیوں میں وزارت اعلیٰ کے منصب کیلئے اراکین اسمبلی آج ووٹ کاسٹ کریں گے، پنجاب میں مسلم لیگ ن اور سنی اتحاد کونسل جبکہ سندھ میں پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے امیدوار آمنے سامنے ہوں گے۔

پنجاب اسمبلی میں آج ہونے والے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار مریم نواز اور سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب احمد مد مقابل ہوں گے۔ مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، سیکرٹری پنجاب اسمبلی چوہدری عامر حبیب نے کاغذات وصول کیے۔

سنی اتحاد کونسل کے نامزد امیدوار رانا آفتاب احمد کے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دیے گئے۔

بعد ازاں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کاغذات کی جانچ پڑتال کی اور اسکروٹنی کے بعد دونوں امیدواروں کے کاغذات قواعد و ضوابط کے مطابق درست قرار دے دیے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب 26 فروری کو صبح 11 بجے ہونے والے اجلاس میں ہو گا۔

سندھ اسمبلی میں بھی آج ہی وزیراعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا

دوسری جانب سندھ اسمبلی میں بھی آج ہی وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔

سندھ اسمبلی میں آج وزیراعلیٰ سندھ کیلئے ہونے والے انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے اپنے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی سیکرٹری سندھ اسمبلی کو جمع کروادیے۔

پیپلز پارٹی کے امیدوار مراد علی شاہ کے کاغذات نامزدگی پیپلز پارٹی کے رہنما غلام قادر چانڈیو، نعیم کھرل اور دیگر نے جمع کروائے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار علی خورشیدی نے اپنے کاغذات نامزدگی خود جمع کروائے۔

گزشتہ روز سندھ اسمبلی اجلاس کے بعد نامزد وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ اراکین سے وزارت اعلیٰ کا ووٹ دینے کیلئے رابطہ بھی کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی سندھ اسمبلی اجلاس میں پیپلز پارٹی کے اویس شاہ اسپیکراور انتھونی نوید سندھ اسمبلی کی تاریخ کے پہلے مسیحی ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے تھے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں