blank

پاکستان میں بینک ڈپازٹس اور پلاسٹک منی کے استعمال میں ریکارڈ اضافہ

کراچی(این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ بینک ڈپازٹس میں اضافے کے ساتھ ساتھ ملک بھرمیں کریڈٹ کارڈ کے ذریعے خریداری میں اضافہ ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ جنوری 2023 سے 2024 تک بینک ڈپازٹس میں 21 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جنوری 2024 کے اختتام پر بینک ڈپازٹس 27 ہزار 540 ارب روپے رہے۔اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ جنوری 2023 میں بینک ڈپازٹس22 ہزار754 ارب روپے تھے جبکہ دسمبر 2023 تک بینک ڈپازٹس 27 ہزار 840 ارب کی بلند سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔دسمبر کے دوران کریڈٹ کارڈ سیخریداری میں سالانہ بنیادوں پر 24.5 فیصد کا اضافہ ہوا۔ ملک بھر میں کریڈٹ کارڈ کے ذریعے خریداری میں اضافے کا رجحان سامنے آرہا ہے۔اسٹیٹ بینک نے 2022 اور 2023 کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔ دسمبر2023 میں کریڈٹ کارڈ سے 108 ارب سے زائد کی خریداری کی گئی۔ 2022 دسمبر کے مقابلے میں یہ خریداری 24.5 فیصد زائد رہی۔

Source link
javedch.com

اپنا تبصرہ بھیجیں