blank

ٹوائلٹ میں فون استعمال کرنیوالوں کو ایک ماہر ڈاکٹر نے خبردار کردیا

blank

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) بعض لوگ ٹوائلٹ میں بھی فون ساتھ لے کر جاتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے لیے اب ایک ماہر ڈاکٹر نے سخت وارننگ جاری کر دی ہے۔میل آن لائن کے مطابق گیسٹرواینتھرالوجسٹ ڈاکٹر جوزف سلہب نے کہا ہے کہ ٹوائلٹ میں موبائل فون استعمال کرنا بواسیر اور دیگر ایسے عارضوں کا سبب بن سکتا ہے۔
ڈاکٹر جوزف سلہب کا کہنا تھا کہ ٹوائلٹ میں فون استعمال کرنے والے لوگ کئی گنا زیادہ وقت ٹوائلٹ میں بیٹھے رہتے ہیں۔ اس سے پڑنے والا غیر ضروری دباﺅ بواسیر اور دیگر عارضوں کا باعث بنتا ہے۔ اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں ڈاکٹر جوزف بتاتے ہیں کہ ایسے لوگوں کا موبائل فون بھی ٹوائلٹ میں پائے جانے والے انتہائی نقصان دہ بیکٹیریا کی آماجگاہ بن جاتا ہے، جو دیگر کئی بیماریوں کو جنم دیتے ہیں۔
ڈاکٹر جوزف سلہب نے کہا کہ ہمیں ٹوائلٹ میں کم سے کم وقت گزارنا چاہیے تاکہ ہمارے مخصوص اعضاءپر زیادہ دباﺅ نہ پڑے اور اس وقت کو کم کرنے کا سب سے بڑا طریقہ یہ ہے کہ ٹوائلٹ میں موبائل فون استعمال کرنے سے گریز کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو رفع حاجت سے فراغت میں زیادہ وقت لگتا ہے انہیں اپنی خوراک میں پھلوں کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے۔کیوی فروٹ، ڈریگن فروٹ، سیب، ناشپاتی اور وٹامن سی اس حوالے سے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں