blank

 اگر کوئی خاتون ’ویاگرا‘ کی گولی کھا لے تو اس پر اس کا کیا اثر ہو گا؟

blank

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ’ویاگرا‘ مردوں کے لیے جنسی قوت کی گولی ہے، جو مردانہ جنسی اعضاء میں خون کے بہائو کو بہتر بناتی ہے جس کے نتیجے میں ان کی جنسی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔ تاہم اگر کوئی خاتون یہ گولی کھا لے تو اس پر اس کا کیا اثر ہو گا؟ ڈیلی سٹار کے مطابق لوائیڈز فارمیسی کے ماہرین نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا ہے کہ خواتین پر ویاگرا الٹ اثر کرتی ہے۔
ماہرین نے بتایا ہے کہ ویاگرا کھانے سے خواتین کی جنسی صلاحیت میں اضافہ نہیں بلکہ کمی ہو گی اور کئی حوالوں سے یہ گولی ان کے لیے نقصان دہ ثابت ہو گی۔ اگر خواتین پہلے سے کم بلڈپریشر کی مریض ہیں تو یہ گولی ان کے اس عارضے کی شدت میں اضافہ کر سکتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ گولی خواتین میں سردرد سمیت دیگر مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں