blank

گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی کانفرنس میں کتنےممالک سے وفود نے شرکت کی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

blank

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ہونیوالی گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی کانفرنس میں 70سے زائد ممالک کے ماہرین، وزراء، مندوبین اور وفود نے شرکت کی۔آج آخری روز سفارشات کی منظوری دی جائے گی، وزیر صحت ندیم جان اور مختلف سفیر اظہار خیال کریں گے ، کانفرنس میں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ مہمان خصوصی تھے۔

“جنگ ” نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ  کانفرنس میں شرکت کرنے والے دیگر ممالک میں افغانستان کے وزیر صحت عباد قلندر، مشیر عظیم کاکڑ، ڈائریکٹر ڈاکٹر عمر حیدر، تاجکستان سے محسن زادہ غفور، کرغز ریپبلک سے وزیر صحت عالم قدر سمیت وفد کے دیگر ارکان، سعودی عرب کے ڈپٹی وزیر ہانی جو کیدر اور وفد کے دیگر ارکان شریک ہوئے۔

چین کے ڈپٹی ڈائریکٹر ژہویانزی، قطر کے سپیشل ایڈوائزر وزیر محمد عادل، ترکی سے ڈاکڑ مہمت، متحدہ عرب امارات سے صحت کے حکام المنصوری اور حسین الرند جبکہ عالمی شرکت داروں میں امریکہ سے عالیشے روزاریو، ٹی بی پروگرام کے سٹیفن جون، ٹوکیو سے ہوروفومی کیوگیتا، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن جنیوا سے ڈاکڑ عابدی محمد شیخ، برطانوی ہیلتھ ایجنسی کی سربراہ ڈاکٹر این ولسن، ڈاکٹر الزبتھ، برطانیہ کے الیگزینڈر اور دیگر عالمی ماہرین نے شرکت کی۔

 کانفرنس کے آج دوسرے اور آخری روز نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان اختتامی خطاب کریں گے جبکہ سیکرٹری صحت افتخار شلوانی اسلام آباد چارٹر پیش کریں گے۔ کانفرنس کی سفارشات کی سمری منظوری کے لئے پیش کی جائے گی اور اسے ڈی جی صحت ڈاکٹر محمد احمد قاضی پیش کریں گے۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں