blank

نمونیا سے بچوں کو کیسے بچایا جائے؟ڈاکٹر جمال ناصر نے احتیاطی تدابیر اور علامات بتا دیں

blank

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر پرائمری ہیلتھ ڈاکٹر جمال ناصر نے بچوں کو نمونیا سے بچانے کیلئے احتیاطی تدابیر بتا دیں۔

نجی ٹی وی لاہور نیوز کے مطابق پنجاب کے وزیر پرائمری ہیلتھ ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا ہے کہ نمونیا کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، شدید کھانسی، نزلہ و زکام اور بخار شامل ہیں۔ اس مرض سے بچانے کیلئے بچوں کو حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حفاظتی تدابیر پر عمل کر کے بچوں کو اس مرض سے بچایا جائے۔

یہ امر قابل ذکر ہےکہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید سردی کی لہر نے مختلف بیماریوں کو جنم دیا ہے، کھانسی، بخار اور نمونیے کے مریض بڑی تعداد میں ہسپتالوں کا رخ کر رہےہیں۔ طبی ماہرین نے عمر رسیدہ افراد کو بھی خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے اور ان کا کہناہے کہ نمونیا کے شکار مریضوں کو سردی سے بچائیں،زیادہ باہر نہ لے جائیں۔ گرم مشروبات جیسے یخنی ، چائے اور سوپ پلائیں۔ کھانسی اور بخار سمیت تکلیف سے نمٹنے کیلئے ادویات فراہم کی جائیں۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں