blank

طالبہ کو ہراساں کرنے کا الزامجی سی یونیورسٹی لاہور کاپروفیسر معطل

blank

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)جی سی یونیورسٹی میں طالبہ کو ہراساں کرنےکے الزام میں پروفیسر محبوب احمد کو معطل کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی نے پروفیسر محبوب احمد کو معطل کیا جس کانوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، پروفیسر محبوب احمد کو یونیورسٹی میں داخلے سے بھی روک دیا گیاہے،وہ  صرف انکوائری کمیٹی کے بلانے پر یونیورسٹی آئیں گے۔

اس حوالے سے وائس چانسلر کا کہناتھا کہ یونیورسٹی میں ایسی سرگرمیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ جی سی یونیورسٹی لاہور میں پروفیسر کی جانب سے طالبہ کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا تھا، اس حوالے سے طالبہ اور اسسٹنٹ پروفیسر کے درمیاں جھگڑے کی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبہ نے فائلیں اٹھا کر اسسٹنٹ پروفیسر کو دے ماریں، طالبہ نے مبینہ طور پر پروفیسر کے بال بھی نوچ ڈالے۔واقعے کے وقت آفس میں دیگر خواتین بھی موجود تھیں۔

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کی تھی۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں