blank

نہم ودہم کے سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری پہلا پیپر کب  اور کونسا ہوگا؟

blank

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب بھرکےتعلیمی بورڈزنےنہم ودہم سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔

نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق یکم مارچ سےمیٹرک کےامتحانات  شروع ہو ں گے،پہلاپرچہ سوکس اور تاریخ پاکستان کا ہوگا، 2مارچ کوپنچابی ،4کوانگریزی اور5کوعربی کاپیپرلیاجائےگا،6مارچ کوکیمسٹری ،جنرل سائنس اور7مارچ کوایلمنٹس آف ہوم اکنامکس کاپیپرہوگا،8مارچ کو فزکس ،اسلامیات اور 9 مارچ کو اسلامیات لازمی کا پیپر ہوگا،18مارچ کو میٹرک کا آخری پیپر اردو لازمی کا لیا جائے گا۔

اسی طرح نہم کےپیپرز19مارچ سے شروع ہو ں گے،پہلا پیپر اکنامکس اور تاریخ پاکستان کا ہوگا،20مارچ کو انگریزی اور21 مارچ کو عربی کا پیپر ہوگا،نہم جماعت کاآخری پیپر4اپریل کومطالعہ پاکستان کالیاجائے گا۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں