blank

ڈاکٹروں نے ایک شخص کے پیٹ سے زندہ مچھلی نکال لی

ڈاکٹروں نے سرجری کی مدد سے ایک شخص کے پیٹ سے زندہ ایل مچھلی نکال لی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ویتنام کے صوبے کوانگ نین میں پیش آیا جہاں 34 سالہ شخص پیٹ میں تکلیف کی شکایت لیے اسپتال آیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹرز نے شدید تکلیف میں مبتلا شخص کا الٹرا ساؤنڈ اور ایکسرے سمیت دیگر ضروری ٹیسٹ کیے جس سے معلوم ہوا کہ مریض کے پیٹ میں کچھ موجود ہے جو اس کی جان کیلئے خاطرہ بنا ہوا ہے۔

ڈاکٹرز نے مریض کے پیٹ کی فوری سرجری کی اور مریض کی آنتوں سے 30 سینٹی میٹر لمبی زندہ ایل مچھلی نکال دی جسے دیکھ کر ڈاکٹرز بھی دنگ رہ گئے۔

ڈاکٹرز کے مطابق مریض کی کامیاب سرجری کی گئی اور مریض کے ہوش میں آنے کے بعد اس سے زندہ ایل مچھلی کے پیٹ میں جانے کے حوالے سے پوچھا گیا جس پر وہ کوئی خاطرہ خوا جواب نہ دے سکا تاہم ڈاکٹرز کی جانب سے یہ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ ایل مچھلی نچلے حصے ریکٹم سے اندر بڑی آنت تک گئی ہوگی۔

ڈاکٹرز نے مزید بتایا کہ مچھلی نے آنت کے جس حصے کو نقصان پہنچایا تھا اسے بھی سرجری کی مدد سے نکال دیا گیا ہے تاکہ متاثرہ حصہ آنت کو مزید نقصان نہ کرے۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں