blank

رنچھوڑ لائن میں بوسیدہ عمارت گر گئی

کراچی میں رنچھوڑ لائن عیدگاہ کے قریب بوسیدہ عمارت کا ایک حصہ گرگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق رنچھوڑ لائن میں تین منزلہ پرانی رہائشی عمارت کا ایک حصہ گر گیا جس سے اوپری حصے میں رہنے والے پانچ افراد ملبے تلے دب گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے بروقت امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریسکیو حکام کے مطابق عمارت میں ایک خاتون سمیت 5 افراد پھنس گئے تھے جنہیں بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمارت کا ایک حصہ گرنے سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ بظاہر یہ برطانوی دور کی عمارت ہے جس کے ڈھانچے کو ماہرین نے ’کمزور‘ اور ’ناقابل رہائش‘ قرار دیا تھا کیونکہ یہ کسی بھی وقت گر سکتی تھی۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں